105

یو نیورسٹی امپیکٹ رینکنگ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی دینا کی پہلی 200 یونیورسٹیوں میں شامل

یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار اور دیگر امور کے بارے میں بین الاقوامی رینکینگ کرنیوالے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن(THE) کی طرف سے یونیورسٹی امپیکٹ رینکینگ 2019 کی رپورٹ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی دنیا کی پہلی 200 یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا – انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو اس اعزاز سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کمیونٹیز ، امن و انصاف اور اداروں کی تعمیر کے سلسلے میں نوازا گیا – اچھی صحت ، بہتر معیار زندگی اور بہتر تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی کے اہداف میں شراکت داری پر بھی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دنیا کی تین سو ایک پلس یونیورسٹیوں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں