A man in front of huawei office 165

ہواوے فونز پر پابندی کی وجہ کیمرے میں زوم کی جدید صلاحیت؟

سازشی نظریات پیش کرنے والوں نے ہواوے فونز پر امریکہ کی پابندیوں کی وجہ چائنئز کمپنی کے نئے ماڈل کے فون میں نصب کیمرے کی زوم کرنے کی زبر دست صلاحیت کو قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ جدید ترین کیمرا اور اس میں 50 ایکس سپر آپٹیکل زوم نے امریکیوں کا دماغ چکرا دیا ہے – امریکہ محکمہ تجارت نے ہواوے ٹیکنالوجیز پر امریکی اشیاء خریدنے کی پابندی گزشتہ ہفتے عائد کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کمپنی چین کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت کرتی ہے اور ایران پر عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے
یہ بھی پڑھے:چین نےجدید کیمرہ تیار کر لیا- 28 میل سے فوٹو کھینچ سکتا ہے
دوسری جانب اسلام آباد میں تعنیات چین کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی ژیان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہواوے کمپنی کے پی 30 پروموبائل فون موجود 50 سپر آپٹیکل زوم کی صلاحیت دکھائی گئی ہے – یہ ویڈیو کثیر المنزلہ عمارت کی چھت سے ریکارڈ کی گئی ہے جس میں عمارت کے نیچے کرسیوں پر چائینز شطرنچ کھیلنے والے دولڑکوں کو دھایا گیا ہے – ویڈیو میں زوم کرتے ہوئے شطرنچ کی گوٹیوں پر چھپی تصاویر کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے – ژاو نے ٹوئٹر پر لکھا ہے ” ہواوے کی وجہ سے امریکہ کیوں کانپ رہا ہے اور کیوں پاگل ہو رہاہے؟ ہوواے کے نئے فون میں کیمرا کا زوم پاگل کردینے والا ہے”
انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہواوے کے لوگو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ ہم نے ایپل کے ٹکڑے کر دیے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ چین کی نجی کمپنی سے اس قدر نفرت کر تے ہیں کہ انہوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے-
یاد رہے کہ ہواسے نے پی 30 مارچ میں لانچ کیا تھا لیکن امریکا میں باضابطہ طور پر خریدا نہیں جا سکتا –
2017 میں کمپنی امریکہ میں صرف 2 فیصد فونز فروخت کر پائی، حالانکہ کمپنی ہر سال 20 کروڑ فون بھجواتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں