90

گلوبل ٹی 20 رینکنگ جاری، 80 ملکوں کی ٹیمیں شامل، پاکستان کا پہلا نمبر

آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے. رینکنگ میں 80 ملکوں کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق آئی سی سی گلوبل ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ نمبرون پوزیشن پر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ 261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260 پوائنٹس کیساتھ 5 ویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کیساتھ چھٹے ، افغانستان 241 کیساتھ ساتویں، سری لنکا 227 کیساتھ آٹھویں ، ویسٹ انڈیز 226 کیساتھ نویں اور بنگلہ دیش 220 پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر ہے،
آئی سی سی نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا ککہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں درمیان میچز کو انٹر نیشنل کا درجہ حاصل ہو گا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی- اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا جن میں ٹاپ 10 ٹیموں کے علاوہ نیپال ، سکاٹ لینڈ ، زمبابوے، ہالینڈ ، آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات، پاپوانیوگی، اومان ، ہانگ کانگ، نمبیا، قطر، سعودی عرب، سنگاپور ، ڈنمارک ، کینیڈا، جرسی، کویت، گھانا، کینیا، بوٹسوانا، امریکہ، آسٹریا، ملاشیا، گیرنسے، یوگنڈا، فرمنی، سویڈن، تنزانیہ وغیرہ شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں