Urdu Daily News PK 134

چین نے پانی اور زمین پر چلنے والی پہلی ڈرون کشتی تیار کرلی

چین نے ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کی پہلی بحری اور بری محاز پر کارآمد کشتی تیار کرلی ہے- یہ کشتی پانی اور زمین میں یکساں طور پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے – اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سیٹلائٹ سے بھی چلایا جا سکتا ہے چین کی فوج نے دعؤی کیا ہے کہ یہ ڈروں کشتی بری اور بحری محاز پریکساں طور پر طور جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے – حیرت انگیز صلاحیتوں سے مالامال ہونے کی وجہ سے اس ڈرون کشتی کو سمندری چھپکلی کا نام دیا گیا ہے- اس کشتی کی سب سے خاص بات زمین پر پہنچنتے ہی اپنے اندر موجود جنگی ٹینک کی طرح کے لوہے کے پٹے میں بند پہیوں کو نکالنا اور ان پر سفر جاری رکھنا ہے ان ٹریکس کے ذریعے ڈروں کشتی 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کرسکتی ہے جب کہ پانی میں تیرتے ہوئے یہ ٹریکس کشتی کے اندر رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں