Urdu Daily News PK 230

چین نےجدید کیمرہ تیار کر لیا- 28 میل سے فوٹو کھینچ سکتا ہے

چین کے ماہرین نے مصنوعی زہانت یعنی AL کا حامل ایسا جدید ترین کیمرہ تیار کر لیا ہے جو 28 میل دور سے تصویر کھینچ سکتا ہے- غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمرا میں لیزر امیچنگ اور ایڈوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا جسے لائیڈر کا نام دیا گیا ہے- یہ سافٹ ویئر سموگ، دھند یا آلودگی کی وجہ سے عمومی طور پر خراب ہوجانے والی تصاویر کو بھی بہترین انداز میں کھیچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
اگرچہ لائیڈر ٹیکنالوجی اس سے قبل دیگر کیمرون میں استعمال کی جا چکی ہے لیکن یہ نیا کیمرا تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا کہ سابقہ لائیڈر کیمروں میں آر ٹیفیشل انٹیلی جنس نہیں ہوتی تھی اور یہ سافٹ وئیر کی مدد سے بہترین تصاویر کھینچ سکتا ہے- یہ سافٹ وئیر ان چیزوں سے نکلنے والی روشنی کی منعکس ہونے والی شعاعوں کو نظر انداز کر دیتا ہے جس کی تصویر کھیچنا ہو-
چونکہ یہ کیمرا سبجیکٹ ( جس چیز کی تصویر کھینچی جا رہی ہو ) اور کیمرے کی بیچ کا فاصلہ ناپنے کے لیے ٹیکنالوجی سبجیکٹ سے نکلنے والے فوٹونز کے کیمرے تک پہچننے کے وقت کو فاصلے سے تبدیل کر دیتا ہے اور اس طرح سافٹ وئیر صرف ان ہی اجزاء کو اہمیت دیتا ہے جو بہترین فوٹو کھینچنے کے لیئے ضروری ہوں- کیمرے کی ایک اورخاص بات یہ ہے کہ 1550 نینومیٹرز کی حد تک لیزر ویو لینتھ استعمال کر سکتا ہے – امریکہ کی صف اول کی یونیورسٹی ایم آئی ٹی نے کیمرے کی ساخت اور سافٹ وئیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں جدید ترین ایلگوریتھم استعمال کیا گیا ہے جو دور سے تصاویر کو ٹکڑوں کی صورت میں کھینچ کر تھری ڈی ماڈلنگ کے ذریعے انہیں جوڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں