193

چین میں 40 پاکستانیوں کی چینی مسلم بیویاں حراستی کیمپ سے رہا

بیجنگ ( این این آئی ) چین نے صوبے سنکیانگ سے 2017 میں لاپتہ ہونے والی پاکستانیوں کی 40 چینی مسلمان بیویوں کو اپنے شوہروں کو چھوڑنے اور کمیونسٹ رعیہ اختیار کرنے کی شرط پر حراستی کیمپ سے رہا کر دیا- میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے حارستی کیمپ سے رہا کی گئی تمام چینی مسلم خواتین نے پاکستان میں تاجروں سے شادیاں کر رکھی تھی- رہا کی گئی خواتین کے شوہروں نے بتایا کہ چینی حکام نے ان کی بیویوں کو حراستی کیمپ میں ایسے اعمال پر مجبور کیا جو اسلام میں حرام ہیں- انہیں سور کا گوشت کھانے اور شراب پینے پر مجبور کیا گیا ، رہائی پانے والی خواتین کو 9 شوہروں نے بتایا کہ ان کی شریک حیات کو رہائی مل گئی لیکن وہ کم اس کم 3 ماہ تک سنکیانگ کی حدود پار نہیں کر سکیں گی اور اس دوران چینی حکام ان کی نگرانی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں