133

پاکستان کے 12 بڑے شہروں کےگٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 12 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے- 22 سے 25 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم میں تمام بچوں کی پولیو کے قطرے پلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے- والدین ان ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں-
قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، پشاور ، مردان ، بنوں ، وزیرسان، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ، کراچی، حیدر آباد ، قمبر اور سکھر کے گٹروں کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے- وزیراعضم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا نے کہا کہ مکتبہ کے لوگ پولیو وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پولیو ورکرز کا ساتھ دیں، گٹر کے پانی پولیو وائرس کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں