107

پاکستانی نژاد معروف شیف فاطمہ علی کے لیے جیمز بیئرڈ ایوارڈ کا اعلان

نیو یارک ( این این آئی ) امریکہ کے مشہور ٹاپ شیف میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد فاطمہ علی کے لیے بعداز مرگ جیمز بیئرڈ ایوارڈ فاونڈیشن 2019 کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا- فاطمہ علی یہ اعزاز جیمزبیئرڈ فاونڈیشن جرنلزم ایوارڈ 2019 کے تحت ذاتی مضمون کی کیٹیگری میں ( میں ایک شیف ہوں جسے کینسر ہے ، میں اپنے پاس بچے ہوئے وقت میں یہ کر رہی ہوں ) کے عنوان سے کھے گئے مضمون پر دیا گیا- شیف فاطمہ علی نے اسی مضمون کا مختصر حصہ بون اپیٹائٹ میگزین کے لیے لکھا تھا- انہوں نے اکتوبر 2018 میں میگزین کے لیے لکھے مضمون میں بتایا تھا کہ ان کے پاس زندگی کا ایک برس باقی رہ گیا ہے اور وہ اس عرصے کو اپنی زندگی میں موجود افراد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اور دنیا بھر میں بہترین کھانے کا نمونہ پیش کر نا چاہتی ہیں – 29 سالہ فاطمہ علی نے دسمبر 2017 سے مارچ 2018 تک نشر ہونے والے امریکہ کے مشہور شو ٹاپ شیف میں شرکت کی تھی اور انہیں بہت زیادہ شہرت بھی حاصل ہوئی تھی- یاد رہے فاطمہ علی رواں برس 25 جنوری کو انتقال کر گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں