186

ویب سیریز فنکاروں کی ترجیح ، ڈرامہ انڈسٹری مسائل کا شکار

پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری مسائل کا شکار ہونے لگی. فنکار ٹی وی ڈرامہ سیریلیز میں کام کرنے کے بجائے ویب سیریز کو ترجیح دینے لگے، جس کی بنا پر ڈرامہ انڈسٹری سامایہ کاری کی کمی کا شکار ہونے لگی. بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور ٹیکس چوری کی تحقیقات کے خوف سے ڈرامہ انڈسٹری میں سامایہ کاری کرنے والے فرنٹ میں پروڈیوسر غائب ہونا شروع ہو گئے جس کے باعث کئی پروڈکشن ہاوسز دیوالیہ ہونے کی پوزیشن میں آگئے اور ادائیگیاں نہ ہونے کی بنا پر نئی ڈرامہ پروڈکشن رک گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں