122

ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے والد کی آفر ٹھکرا دی، ایوانکا ٹرمپ

واشنگنٹن ( نیوز ایجنسی ) امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاجزادی ایوانکا ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ان کے والد نے انہیں ورلڈ بینک کی سربراہی کی دعوت دی تو انہوں نے آفر کو مسترد کردیا-
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے مختلف عہدوں کا سوچا تھا ، انہوں نے ایوانکا سے بینک کی سب سے سینیر ترین پوزیشن سنبھالنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ وہ حساب کتاب کے معاملے میں بہت اچھی ہیں، ایوانکا نے اب بتایا کہ صدر ٹرمپ کے پوچھنے پر ان کا جواب تھا کہ وہ وائٹ ہاوئس میں مشیر کے طور پر اپنے کام سے خوش ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں