89

نئی سیٹوں والی گاڑی پاکستان میں متعارف ، کتنی قیمت؟ آپ بھی جانئے

کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں ہنڈا بی آر وی کے مقابلے میں 7 سیٹوں والی چنگان اے 800 ایم پی وی گاڑی متعارف کر دی گئی ہے- اس گاڑی میں ایک اعشاریہ پانچ لٹر ٹربو انجن، 154 ہارس پاور ، پینورامک سن روف ، ہاٹ اینڈ کولڈ سیٹیں ، بلائنڈ سپاٹ شیشے کے ساتھ ساتھ آگے اور پیچھے کیمرے دئے گئے ہیں
ایک اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت لگ بھگ تیس لاکھ تک ہوگی – ماسٹر موٹرز لیمٹیڈ نے چنگان گاڑیوں بشمول چنگان ایم 8، چنگان ایم 9 اور چنگان کاروان کی مقامی طور پر اسمبلنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پہلی گاڑی اگلے ہفتے تیار کی جائے گی – یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ماسٹر موٹرز دانیال ملک نے پاکستان پارٹس شو میں بات کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ اسمبلنگ پلانٹ کراچی میں 13 ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم کیا گیا ہے جس کی پیداواری گنجائش 30 ہزار گاڑیاں سالانہ ہے- اس ماحول دوست سٹیٹ آف دی آر ٹجدید کو مرحلہ وار آٹومیٹ کیا جائے گا اور آٹومیشن کا آخری مرحلہ 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں