Urdu Daily News PK 131

فیس بک کا اگلے سال اپنی ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان

فیس بک نے اگلے سال اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے- ابتدا میں ڈیجیٹل پے منٹ کا یہ نظام چند ممالک میں پیش کیا جاے گا- فیس بک 2020 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی گلوبل کوائن کے نام سے صارفین کے سامنے لے آئے گا- فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کے حوالے سے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے سے ملاقات بھی کی جس میں اس کرنسی کے بارے میں مواقعوں اور خدشات سے متعلق گفتگو کی –
یہ خبر بھی پڑھیں : فیس بک نے اپنی پہلی جدید لیب کا پاکستان میں افتتاح کر دیا

یہ رقم کے تبادلے کے لیے فیس بک نے ویسٹرن یونین سے کسی بینک اکاونٹ کے بغیر سستے اور تیز رفتار طریقے سے پیسوں کے لین دین کے لیے بھی بات رکھی ہے- فیس بک انسٹاگرام اور ٹوئٹر کا مالک بھی ہے اور یہ گلوبل کوائن کا پراجیکٹ اپنے تمام پلیٹ فارمز پیسوں کے بغیر اکاونٹ کے بحفاظت لین دین کے لیے کر رہا ہے- لندن سکول آف اکنامکس کے محقق ہاٹ گیرک کا کہنا ہے یہ گلوبل کوائن پراجیکٹ کرپٹو کرنسی کی مختصر ہی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں