109

عالمی جرائم کی فہرست میں کراچی چھٹے سے 70 ویں نمبر پر چلا گیا

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عالمی جرائم کی فہرست ( ورلڈ کرائم انڈکس ) میں‌ 2014 میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا ، الحمداللہ آج درجہ بندی میں 70 ویں نمبر پر ہے- امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئی ترقی یافتہ ممالک کے شہر اس سے پیچھے ہیں، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا کریڈٹ سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور خاص طور پر انٹیلی جنس ایجنسیوں ، پولیس، سندھ رینجزر اور شہر قائد کے عوام کو جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ انشااللہ قائد میں امن وامان کو صورتحال میں مزید استحکام آئے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں