180

صوبے میں ماڈل کالج بنانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبے میں ماڈل کالجز بنائے جانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا- محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں تین ماڈل کالجز بنانے کا اعلان کیاگیا تھا- ماڈل کالجز میں ورلڈ کلاس تمام سہولتیں اور تدریسی سسٹم فراہم کیا جانے کا اعلان کیاگیا تھا- جبکہ ان ماڈل کالج کا سالانہ رزلٹ بھی مانیٹر کیا جانا تھا-جبکہ منصوبے کی کامیابی پر دیگر کالجز کو بھی اسی طرز پر ماڈل کال بنانا تھا- لاہور کے ٹاون شپ بوائز کو تین ماڈل کالجز میں شامل کیا گیا تھا- آٹھ ماہ میں مادل کالجز کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعدد اجلاس بلائے مگر بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ شروع ہی نہ ہو سکا- اس حوالے سے وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر سرفراز ہمایوں کا کہنا ہے کہ بجٹ کی وجہ سے منصوبہ نہ شروع ہو سکا تاہم اگلے مالی سال میں اس کو مکمل کی جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں