140

سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل لائیو کیپشن کا آغآز

اگرچہ بہت سے ایسے اسسٹنٹ منظر عام پر آچکے ہیں جو ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرتے ہیں لیکن گوگل آئی 2019 ان سب پر بازی لے گیا ہے – لائیو کیپشن نامی اس فیچر کے تحت سماعت سے محروم یا اونچا سننے والے افراد بولے جانے والے الفاظ کو سکرین پر دیکھ سکتے ہیں-
یہ فیچر فوری طور پر الفاظ پکڑتا ہے خواہ وہ ویڈیو کال میں بولے جارہے ہوں یا پھر کسی فلم میں کہے جارہے ہوں- یہاں تک انسٹاگرام سٹوری کو بھی حقیقی وقت میں ہی دیکھا جا سکتا ہے- جب اس کا ڈیمو سافٹ ویئر لوگوں کو دکھایا گیا تو سماعت سے محروم افراد یوٹیوب، پوڈکاسٹ اور گوگل ڈو او پر لائیو ویڈیو کال کے کیپشن بھی پڑھے- اچھی بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہتی اور صرف 80 ایم بی کی جگہ گھیرنے کے بعد سافٹ ویئر اپنا کام کر تا رہتا ہے- انسٹالیشن کے بعد آواز کے مینو کے پاس ایک بٹن سے لائیو کیپشن آن ہو جاتا ہے- اگرچہ یہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن یہ سہولت بالکل مفت میں دستیاب نہیں ہوگی اور طاقتور پروسیسر والا اینڈ رائیڈ فون درکار ہوگا-
گوگل سے وابستہ ماہر اور ترجمان برائن کیملر نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ہی لایئو کیپشن کو پیش کیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں