149

سری لنکا: مسلم خواتین کے برقع پہننے پر آج سے پابندی

ایسٹر حملوں کے بعد سری لنکا خوف سے باہر نہ آسکا، مزید دھماکوں کے خوف سے ملک بھر میں گرجا گھر بند رہے، دعائیہ تقریبات بھی نہ ہو سکیں ، صدر نے مسلم خواتین کے آج سے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی – صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی لوگوں کی سلامتی کے لیے لگائی گئی ہے- اتوار کو کو لمبو سمیت بڑے شہروں میں فضا سوگوار رہی، گرجا گھروں کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، کولمبو میں آرچ بشپ میلکم نے اپنے گھر میں موجود چھوٹے گرجا گھر سے خصوصی خطاب کیا، جسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا ، اس سروس میں سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا ، وزیراعظم رانیل ورکرما سنگھے اور اپوزیشن لیڈر مہنداراجہ پاکسا نے خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کے نام پر ہم کسی کی جان نہیں لے سکتے،
بڑا المیہ ہے کہ ایسا واقعہ ہوا، اس موقع پر آرچ بشپ او سیاسی رہنماوں نے مرنیوالوں کی یاد میں شمیں روشن کیں، امریکی سفارت خانے نے کولمبو میں موجود اپنے شہریوں کورواں ہفتے عبادت گاہوں میں مزہبی رسومات میں شرکت نہ کرنے کی تاکید کی ہے- سری لنکن حکام کی خدشہ ہے کہ مزید خودکش بمبار بھی ملک میں چھپے ہو سکتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک تفتیش صرف ان جماعتوں کے غیر ملکی رابطوں سے متعلق ہو رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں