78

سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنا ایشین ایوارڈ پاکستانی قوم کے نام کر دیا

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنا ایشین ایوارڈ پاکستانی قوم کے نام کر دیا – لندن میں منعقدہ تقریب میں مشتاق احمد نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ میرے سر پر عمران خان کا ہاتھ نہ ہوتا تو شاید کرکٹ نہ کھیل پاتا – قوم اور ماں باپ کی دعاوں سے ایوارڈ حاصل کیا – میں ایوارڈ پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں – مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ 1992 کے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی ، کاونٹی کرکٹ اور انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا – ان سے قبل قومی سکوائش پلیئر جہانگیر خان کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں