Robot with a man 285

روبوٹ رپورٹر میدان میں آگیا، صوفیہ نامی روبوٹ نے10 منٹ کا وڈیو انٹرویو بھی دیا

ربورٹ رپورٹر کی انٹری

آزادی اظہار پر پابندی کا شکار ملکوں کے میڈیا کے لیے روبوٹ رپورٹر تیار کر لیا گیا ہے- جرمنی کے شہر بون میں گلوبل میڈیا فورم 2019 کورپورٹر صوفیہ کے نام سے پیش کیا گیا جس نے بطور مندوب کا نفرس میں شرکت کرکے اینکر کو 10 منٹ کا ویڈیو انٹرویو بھی دیا اور سب کو حیران کردیا-

یہ بھی پڑھیں: سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل کالائیو کیپشن کا آغاز

آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کا مستقبل

گلوبل میڈیا فورم میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کی نمائندہ صوفیہ نے فورم میں آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کے مستقبل کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے شاندار جوابات دیے – دور حاظر میں دنیا بھر میڈیا کو درپیش چیلینز کے حوالے سے صوفیہ نے حقائق کے عین مطابق اور انتہائی تلخ جوابات دیے-میڈیا کو مشکلات کے سبب مستقبل میں بطور میڈیا پرسن روبوٹ کے استعمال پر بھی صوفیہ کی گفتگو دلچسب رہی-

لوگوں کی روبوٹ کے ساتھ سلفیاں

صوفیہ نے فورم کے پہلے دن کی کاروائی دیکھی مندوبین صوفیہ کے ساتھ تصویرں اور سلفیاں بناتے رہے-سلفیاں بنانے والوں کے متوجہ کرنے پر صوفیہ عام انسان کی طرح چہرے پر مخلتف ردعمل کا اظہار کرتی رہی- صوفیہ کے حس مزاح سے مندوبین لطف اندوز ہوئے- اس قابل دید سیشن مندوبین نے آئی ٹی انجینیرز کو خود داد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں