Urdu Daily News PK 107

دبئی کے دلچسپ سفر کے لیے ” مائی ایمریٹس پاس ” متعارف کرادیا

ایمرٹس ایئر لائن نے دبئی کے شاندار مقامات سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے اپنے مسافروں کے لیئے مائی ایمرٹس متعارف کرادیا ہے- اس آفر کے تحت ایمریٹس بورڈنگ پاس رکھنے والے افراد کو خصوصی ممبر شپ کارڈ ملتا ہے جس کی بدولت وہ پورے متحدہ عرف امارات میں 500 سے زائد تفریحی مقامات اور ریٹیل آوٹ لٹس سے 50 فیصد تک رعایت اور خصوصی مراعات سے مستفید ہوتے ہیں- ایمریٹس کے مسافر یکم مئی سے 31 اگست 2019 کے درمیان بذریعہ دبئی آمدورفت پر اپنے بورڈنگ پاس اور مقامی شرائط و ضوابط کے مطابق مناسب شناخت ظاہر کرنے پر مائی ایمریٹس پاس سے مستفید ہوسکتے ہیں- متحدہ عرب امارات کے رہائشی بھی دبئی سے وطن واپسی پر مائی ایمریٹس پاس استعمال کرکے ان مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں- اس خصوصی پاس کی بدولت صارفین 400 سے زائد ریسٹورنٹس، 50 کے قریب اسپاز اور تفریحی سرگرمیوں – پر تعیش خدمات جیسے انڈوراسکائینگ اور واٹر امیوزمینٹ پارکس سے مستفید ہوسکتے ہیں- صارفین پاپولر فیشن اور فٹنس برانڈز سمیت انٹڑنیشنل ریٹیل آوٹ لٹس سے 30 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں