people in bathing in swimming pool 89

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک کی تیاری جاری

دبئی( نیٹ نیوز ) دنیا کا سب سے بڑا واٹر پارک دبئی میں بنے گا جو اس وقت بھی پام جزیرے پر توسیع کے مراحل سے گزررہا ہے- 2020 تک اٹلانٹس ایکواوینچر نامی اس واٹر پارک کے رقبے میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا- بچوں اور بڑوں کے لیے 12 نئی واٹر سلائیڈر کے ساتھ ساتھ 112 فٹ طویل ٹاور بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے-
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے دلچسپ سفر کے لیے ” مائی ایمریٹس پاس ” متعارف کرادیا
پارک کی ایک اور خاص بات 449 میٹر طویل فیملی واٹر کوسٹر ہے جو پانی میں پھسلنے اور تیرنے کا ایک بہت تیز رفتار تجربہ فراہم کرتی ہے- شائقین اڑن طشتری نمارائیڈ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں