195

جرمنی پیدا ہونے والے بچوں میں ” محمد ” مقبول ترین نام

جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں ” محمد ” مقبول ترین نام بن گیا- 2018 کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں پیدا ہونیووالے بیشتر بچوں کے نام ” محمد ” رکھے گئے- گزشتہ برس برلن میں 22177 بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام محمد رکھے گئے- ہیمبرگ اور سارلینڈ میں بھی نئے پیدا ہونے والوں کا ” محمد ” مقبول نام ہے- جرمن کے بیشتر بڑے شہروں میں بچوں کے سر فہرست دس مقبول ناموں میں ” محمد ” بھی شامل ہے- جرمن سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا-
2017 کے دوران لندن اور مغربی مڈ لینڈو میں ” محمد ” 10 پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا- بے بی سینٹر نامی ویب سائیٹ کے مطابق 2014 میں برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والوں بچوں میں ” محمد ” مقبول ترین نام تھا- آسڑیا میں 2017 میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے 3 مقبول ترین ناموں ” محمد ” تیسرے نمبر پر رہا تھا- ویانا کی بلدیہ کے جاری اعددو شمار کے مطابق 2017 میں بچوں کے لیے جو 3 نام مقبول ترین رہے- ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد ہے – امریکی اخبار ” بوسٹن گلوب ” کے مطابق چین میں ” محمد ” نام کی مقبولیت سے خوفزدہ ہر کر بچوں کا نام رکھنے پر پابندی عائد کر دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں