Urdu Daily News PK 146

ثںا میر نے کامیاب ترین ویمنز ون ڈے اسپنر کا اعزاز حاصل کر لیا

( سپورٹس ڈیسک) ثنا میر نے دنیا کی سب سے کامیاب ویمنز ون ڈے اسپنر کا اعزاز حاصل کر لیا- نینونی میں تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی سنی لوئس کو آوٹ کرکے وہ اس مقام پر پہنچیں- 118 میچز میں ان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 147 ہو چکی، آل ٹائم لسٹ میں ویسٹ انڈیز کی انسیہ محمد اور آسڑیلیا کی لزا استھا لیکر کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن بھی حاصل کرلی-
رینکنگ میں بھی ترقی تجربہ کار آف اسپنر کی منتظر ہوگی- آئی سی سی نے بھی خصوصی طور پر مبارکباد دی ، تفصیلات کے مطابق ثنا میر نے دنیا کی سب سے کامیاب خاتون اسپنر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے- وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان پلیئر سنی لوئس کو آوٹ کرکے اس مقام پر پہنچیں- اس وقت ثنا میر آئی سی سی ویمنز بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں تا ہم پیر کے روز جب نئی رینکنگ جاری ہو گی تو اس میں ان کی ترقی کا امکان ہے –
وہ گذشتہ برس اکتوبر میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی بولر بھی بنی تھی- انہوں نے ایک روزہ ڈیبیو اپنی 20 سالگرہ سے کچھ دن قبل سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں کیا تھا- موجودہ چیف سلیکٹر اور ثنا میر کی سابق کپتان عروج ممتاز نے بھی انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں