156

بھارت میں تعصب کا شکار مسلمانوں سے سوارابھاسکر کی معافی

بھارت میں مسلانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جاری عام انتخابات کے دوران ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا- جہاں اس رویے پر بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات خاموش ہیں ، وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں موجود مسلم اقلیت کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے – بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ، کہ میں بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتی ہوں، اس جارحانہ رویے اور تعصب کے لیے جو انہیں اس انتخابات کے دوران برداشت کرنا پڑا، یہ آپ کا ملک ہے اس جارحانہ رویے پر خاموش نہ رہیں ، اس کے خلاف آواز اٹھائیں- اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں کیا کہہ سکتی ہوں، ہمیں تو ہر روز اس تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کر نا پڑتا ہے. بہت سے صارفین نے سوارا کی ٹویٹ پر ان کی حمایت کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں