108

بغیر ڈیوٹی والے 30 لاکھ سے زائد موبائل فون بند ہونا شروع

پاکستان بھر میں گزشتہ کئی سال سے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کے بغیر اسمگلنگ کے ذریعے آنے والے موبائل فون کے اعدادو شمار کو تمام موبائل فون نیٹ ورک پر اکٹھا کرنے کے بعد ان 30 لاکھ سے زائد غیر قانوننی موبائل فون کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
پاکستان ٹیلی کام اٹھارٹی کے زمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بذریعہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گزشتہ کئی مہینے پہلے سے آگاہ کیا جا تا رہا کہ غیر قانونی موبائل فون نہ خریدیں اور اس کی تصدیق بھی بذریعہ شارٹ کوڈ کے ذریعے کریں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی کروڑ سے زائد ایسے موبائل فون کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جس پر کوئی ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور یہ تمام موبائل فون پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آئے اور مارکیٹوں میں فروخت ہوئے اب اس کے پہلے مرحلے میں 30 لاکھ زائد موبائل فون بند ہونے شروع ہو گئے ہیں تمام بند ہونے والے موبائل فون کو گزشتہ کئی مہینے سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جاتا رہا کہ وہ قانونی طریقے سے اس کا ٹیکس ادا کریں بس صورت دیگر آپ کے فون ایسوسی ایشن کے پنجاب کے صدر نعیم بڑیچ نے بتایا کہ موبائل فون بند ہونے کا آغآز ہو چکا ہے اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دکانداروں کے ساتھ صارفین کے جھگڑے کی بھی اطلاعات ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو مزید ٹائم دے اور عوام کو بذریعہ میڈیا مزید آگاہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں