146

برازیلین جوڑے کا کارنامہ، 27 لاکھ درخت لگا کر جنگل بنا دیا

برازیلیا( نیٹ نیوز) برازیل میں اجڑی اور بنجرزمین کو ایک جوڑے نے اپنی دن رات کی محنت سے اتنا سر سبز شاداب کر دیا ہے کہ اب وہاں ایک گھنے جنگل کا گمان ہو تا ہے – پیشے کے لحاظ سے سیستیاو روبیرو جرنلسٹ ہیں، انہوں نے اپنی بیوی لیلیا ڈیلیوئز کی مدد سے 1998 سے اٹلانٹک فاریسٹ میں شجر کاری شروع کی تھی تب ایک ادارے نے انہیں ایک لاکھ پودے عطیہ کیے اور سیستیاو کی کوشسوں سے عالمی اداروں نے بھی مدد کی اور اب تک 27 لاکھ درخت لگا چکے ہیں، درخت لگانے کے لیے سیستیاو نے 2002 میں اپنا پروفیشنل کیمرہ بھی بیچ دیا تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں