عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے چھوٹے بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے بارے میں تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر کے لیے ہدایات جاری کی ہیں- یہ ہدایات بدھ کو جاری کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے شیر خوار بچوں کو ٹیلی ویژن بالکل نہیں دیکھنا چاہیے جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیےاس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے
