Urdu Daily News PK 128

انڈیا میں خاتون نے شوہر سے طلاق لے کر پب جی گیم کے پارٹنر سے شادی کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن ملٹی پلئیر گیم پب جی کے کئی لوگ دیوانے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں اس پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ معاشرے میں جہاں نوجوانوں نے پب جی کھیلنے سے روکے جانے پر خودکشی کی ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی سامنے آئے جنہوں نے پب جی کی وجہ سے اپنے شریک حیات سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا ہے –
یہ خبر بھی پڑھیں: 45 برس ٹائیگر کا ماسک پہننے والا انوکھا جاپانی شخص
اس ہی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سامنے آیا جہاں خاتون نے اپنے شوہر سے علحدگی کا مطالبہ کر دیا- بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے خواتین کی ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے شوہر سے علحدگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے-خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ہیلپ لائن ابھیام نے مشاورتی ٹیم قائم کی جس نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے معاملے پر سوال و جواب کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں