prince with sons 195

امیر دبئی شیخ محمد کے تینوں بیٹوں کی ایک ہی روز شادی، جشن کا سماں

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں صاحبزادے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان میں دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیرمین شیخ حمد ان بن محمد، دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد اور محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم شامل ہیں -تینوں بیٹوں کی شادی مشترکہ تقریب میں انجام پائی، اسی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں ہے – محمد بن راشدالمکتوم نے اپنے صاحبزادوں کی شادی پر اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام صفحے پر ایک نظم شائع کی ہے جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی شادی کے موقع پر لکھی جس کے پہلے مصرع میں شیخ محمد نے اس منظر کو اجاگر کیا کس طرح پورا متحدہ عرب امارات ان کے بیٹوں کی حیران کن شادی کی خبر خوش ہے-
یہ خبر بھی پڑھیں: جرمنی پیدا ہونے والے بچوں میں ” محمد ” مقبول ترین نام
اپنے بیٹؤں کی تعریف میں لکھتے ہیں کہ کس طرح ان کی پرورش کی اور خیال رکھا انہوں نے اپنے بیٹؤں کی پہلی بات اپنے وطن اور قوم سے محبت سکھائی- انہوں نے مرحوم شیخ زید بن سلطان الہنیان کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی وراثت اور تاریخ نے تینوں شیخوں کو متاثر کیا اور آج وہ جن مقابات پر ہیں انہی کی بدولت ہیں-
انہوں نے کہا ان کے بیٹے ان کا فخر ہیں اور وہ اپنے پدرانہ فرائض کو پورا کرتے ہوئے ان کی شادی میں مدد کررہے ہیں- ا نہوں نے نظم میں بیٹوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے آباو اجداد کی نقش قدم پر چلیں – انہوں نے اپنے بیٹوں کو تاکید کہ زندگی بھر اپنی اہلیہ کا احترام دوسروں سے بہتر سلوک اور نیکی کا راستہ اختیار کریں- انہوں نے نظم کا خاتمہ بیٹوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا کہ ہمیشہ اکھٹے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں