Urdu Daily News PK 182

افطار کے بعد سگریٹ نوشی سے اچانک موت کا خطرہ

رمضان میں ایسے افراد جو روزہ کھولتے ہی سگریٹ پینے کے عادی ہیں وہ اپنے آپ کو جسمانی طور پر سخت خطرات میں مبتلا کر دیتے ہیں- ترکی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں- تحقیق کے مطابق افطار کے وقت جسم کو پانی گلوگوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے- ایسے میں سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی-
اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جا تا ہے دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے- بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جا تی ہے اور ان سب عوامل سے دل کی بیماریوں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جا تا ہے- تحقیق میں شامل ایک ماہر طب کا کہنا ہے کہ رمضان میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی نہ صرف امراض قلب میں مبتلا کرسکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پا ؤں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے – تحقیق کے مطابق آسان لفظوں میں افطار کے فورا بعد سگریٹ پینا آپ کی اچانک موت کا باعث بھی بن سکتا ہے- ماہرین طب کا کہنا
ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہو تا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں