Urdu Daily News PK 112

اعصام الحق نے ہوسٹن کلے ٹینس چمپیئن سپ اپنے نام کرلی

ہوسٹن ( سپورٹس ڈیسک) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ہوسٹن کلے ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبل ٹائٹل جیت لیا- انہوں نے فائنل میں سکپ سکی برادرز پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبل فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دارسنتیا گوگو نزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی جوڑی کو شکست دی- ان کی فتح کا سکور 3-6،6-4،10-6 تھا اپنی کامیابی پر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں