Urdu Daily News PK 236

آن لائن ٹیکسی سروس CAREEM میں جعلی کرایہ سسٹم . لاکھوں کا فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سابئر کرائم ونگ لاہور نے آن لائن ٹیکسی سروس میں جعلی کرایہ طے کرنے والے سسٹم کے تحت لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار افراد کو لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کرلیا وہ اب تک سینکڑوں لوگوں سے ڈبل سے بھی زائد کرائے وصول کرکے بیس سے پچیس لاکھ روپے سے زائد رقم کا فراڈ کر چکا ہے-
ایف آئی اے کو اطلاعات ملیں کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے کچھ ملازمین کی ملی بھگت سے System GPR Fake Mock کے تحت لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے جیسے ہی کوئی مسافر گاڑی منگواتا گاڑی چلانے والہ کیپٹن فوری اس فیک سسٹم کو ان کرتا جس سے فاصلہ دس کلو میٹربجائے بیس سے تیس کلومیٹر شو ہوتا اور اسی حساب سے کرایہ بھی بڑھ جاتا اور لوگوں کو مجبور زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا-
ڈپٹی ڈائرئیکٹر محمد عثمان نے سینئر افسر عاشر کی نگرانی میں ٹیم بنائی نے مسلم ٹاون گلبرگ اور جوہرٹاون میں چھاپے مار کر ملزمان احمد رضا، عبدال معیز، بلال اور محسن کو گرفتار کرلیا- سینئر افسر عاشر کے مطابق بلال اور محسن کریم آن لائن ٹیکسی سروس کے ملازم یں یہ احمد رضا اور عبدال معیز کے ساتھ مل کر کئی ماہ سے یہ فراڈ کر رہے تھے – تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل فراڈ کی رقم کا پتہ چلے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں